ویتنام میں ژی جیانگ برآمدی نمائش کا افتتاح

نمائش میں 114کمپنیاں شرکت کررہی ہیں 4000مربع میٹر رقبے پر 150سٹالز قائم کئے گئے ہیں

جمعہ 5 اگست 2016 13:02

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اگست ۔2016ء) ژی جیانگ برآمدی نمائش چین اور ویتنام کے دوطرفہ تجارتی تعلقا ت میں اضافے کے لئے اہم رابطے کا کردار ادا کرے گی ،نمائش کا اہتمام ویتنام کی وزارت صنعت و تجارت نے کیا ہے ،اس میں ژی جیانگ کی 114کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے الیکٹرانک مشینری ، آلات ، بلڈنگ مٹیریل ، انٹرییئر ڈیکوریشن ، ہارڈ ویئر ٹیکسٹائل میٹریل اور دیگر مصنوعات کے 150سٹال 4000مربع میٹر رقبے پر قائم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنا ژی جیانگ کامرس ڈیپارٹمنٹ کے اکنامکس کامرس ڈیسک کے ڈائریکٹر فینگ ووئی نے کہا ہے کہ ان نمائشوں کے انعقاد سے گذشتہ کئی برسوں کے دوران ویتنام تجارتی حجم میں موثر اضافہ ہوا ہے ، چین ویتنام کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس کی درآمدات اور برآمدات کا حجم گذشتہ سال 66.6ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :