یورپی یونین نے چین اور روس پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی

جمعہ 5 اگست 2016 12:00

برسلز ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست ۔2016ء) یورپی یونین نے چین اور روس پر سٹیل کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی۔یورپی یونین نے یہ اقدام یورپی سٹیل سازوں کو سہارا دینے کے لئے اٹھایا ہے جن کی شکایت ہے کہ درآمدی چینی اور روسی سٹیل کے باعث ان کا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

یورپی کمشن کے مطابق چینی اور روسی کولڈ پریس سٹیل کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا اطلاق آئندہ سال فروری سے شروع ہو کر پانچ سال تک رہے گا۔چینی سٹیل پر مذکورہ ڈیوٹی کی شرح19.7 فیصد سے 22.1 فیصد اور روسی سٹیل پر یہ شرح 18.7 سے 36.1 فیصد تک ہو گی،چین اور روس نے مذکورہ یورپی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :