ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

جمعہ 5 اگست 2016 11:59

ٹوکیو ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست ۔2016ء) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی 225انڈکس 0.15 اضافہ کے ساتھ کھلا اور اس میں 24.10 پوائنٹس جمع ہوئے،ٹاپکس انڈکس بھی0.17 فیصد یا 2.21 پوائنٹس اپ کے ساتھ 1285 کی حد پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 1.47 فیصد یا 321.31 پوانٹس اضافے میں گیا تاہم چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس0.10 فیصد یا 3.05 پوانٹس اور شنزن انڈکس 0.13 فیصد یا 2.54 پوانٹس ڈاؤن میں گئے۔سڈنی سٹاکس میں0.4 فیصد اور سیئول سٹاکس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔تائپی اور ویلنگٹن میں بھی تیزی رہی۔

متعلقہ عنوان :