ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈینٹسٹ آف نارتھ امریکا کے 39ویں4 روزہ سالانہ کنونشن کا واشنگٹن میں آغاز

جمعہ 5 اگست 2016 11:56

واشنگٹن۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست ۔2016ء) امریکا میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم، ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈینٹسٹ آف نارتھ امریکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست ۔2016ء این اے) کے 39ویں4 روزہ سالانہ کنونشن کا واشنگٹن میں آغاز ہو گیا ہے۔ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن اومیلے نے کہا ہے کہ امریکا میں آباد پاکستانی خاص طور پر پاکستانی ڈاکٹر امریکی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے میرے خیال میں امریکا بسنے والوں میں ایسے اور کوئی تارکین وطن نہیں ہیں جتنے کہ پاکستانی، جنہوں نے امریکہ کو اتنی تعداد میں شفا بخش معالج دئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات کے ماحول کا ذکر کرتے ہوئے اْن کا کہنا تھا کہ فلاڈیلفیا میں جہاں ڈیموکریٹ کنوینشن میں بہت سی تقریریں ہوئیں، وہاں ایک بہت پْراثر تقریر خضر خان کی تھی، جنہوں نے امریکا کیلئے، اپنے فوجی بیٹے کی قربانی کی کہانی سنائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا آرلنگٹن کے قبرستان میں دفن ہے، جہاں اْن کے والد بھی باقی ہیرو کے ساتھ دفن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں جب خوف پھیلایا جا رہا ہو اور دوسروں پر الزامات کا سلسلہ جاری ہو تو ایسے میں ایک پاکستانی نژاد امریکی خضر خان کے بیٹے کیپٹن ہمایوں خان کی جانب سے اپنے ملک کیلئے دی جانے والی قربانی کے بارے میں بتائی جانے والی کہانی ہمارے معاشرے کیلئے ایک تحفہ ہے، جو اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :