وزیر اعلی پنجاب کی ہیلی کاپٹر عملے کے اہل خانہ سے ملاقات

عملے کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی اہل خانہ کو یقین دہانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 اگست 2016 11:50

وزیر اعلی پنجاب کی ہیلی کاپٹر عملے کے اہل خانہ سے ملاقات

انہوںلاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عملے کے اہل خانہ سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم عملے کی بازیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے عملے کے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ عملے کی باحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات پنجاب کے ایک ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے شہر لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد طالبان نے ہیلی کاپٹر کو نذر آتش کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں سوار 7 افراد کو یرغمال بنا لیا۔

متعلقہ عنوان :