محض شرط جیتنے کی کوشش میں پانچ سگی بہنیں زندگی کی بازی ہار گئیں

جمعرات 4 اگست 2016 21:26

محض شرط جیتنے کی کوشش میں پانچ سگی بہنیں زندگی کی بازی ہار گئیں

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) راولپنڈی میں محض شرط جیتنے کی کوشش کے باعث ہسپتال پہنچ جانے والی مزید 2 لڑکیاں دوران علاج دم توڑ گئیں جس کے بعد مرنے والی لڑکیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سال کی ثنااور 14 سال کی نادیہ ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم ان کی جان بچانے کی کوششیں بار آور نہ ہوسکیں اور وہ دوران علاج چل بسیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اٹک کے علاقے تکبیرکالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جہاں 5خانہ بدوش لڑکیوں نے محض شرط پورا کرنے کی کوشش میں زہریلی گولیاں کھالی تھیں جس کے نتیجے میں تمام لڑکیوں کو اسفند یارشہید ہسپتال لایا گیا جہاں تین لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئی تھیں جبکہ ثنا اور نادیہ کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بھی جان کی بازی ہار بیٹھیں۔