سیالکوٹ ٗ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر ہنگامہ، کارکن گتھم گتھا
جمعرات 4 اگست 2016 21:26
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) سیالکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جہاں کارکن فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر آپس میں ہی لڑ پڑے اور تھپڑوں، مکوں سے ایک دوسرے کی تواضع کرتے رہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن جاری تھا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پارٹی کی ناراض رہنما فردوس عاشق اعوان کو مدعو کیا گیاتھا ۔
دونوں رہنما سٹیج پر موجود تھے کہ جیالوں نے فردوس عاشق اعوان کو سٹیج سے نیچے اتارنے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس سے کنونشن کا ماحول خراب ہو گیا اور فردوس عاشق اعوان کے حامی اور مخالف کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ کشیدہ صورت حال دیکھ کر راجہ پرویز اشرف اور فردوس عاشق اعوان تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.