دو سالہ بچہ باپ سے ماں کے حوالے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:18

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے بچے کی تحویل کیلئے دائر درخواست پر دو سالہ بچہ باپ سے لے کر ماں کو دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے سمن آباد کی انعم نے بچہ کی تحویل کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا دوران سماعت درخواست گزار خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر مجید کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے دو سالہ بچہ احمد کو اپنے پاس رکھا لیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کے دوسالہ بچے کی تحویل دی جائے جس پر عدالت نے بچے کوباپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا۔