ساری تھانیداری نکل گئی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:18

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس انسپکٹرز اور سب انسپکٹر ز کی تنزلی کے خلاف ایک ہی نوعیت کی اڑھائی سو کے قریب درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کے ایک ہی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کی جن میں پولیس افسران نے اپنی تنزلی کے احکامات کو چیلنج کیا تھا. درخواست گزار پولیس افسران کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ کے تحت انہیں ترقی دی گئی جبکہ سال 2006میں یہ سیکشن ختم کر دیا گیا۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ جس قانون کے تحت ترقی دی گئی اس قانون کے ختم ہونے والے قانون کا ان پر اطلاق نہیں ہوسکتا۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت ان کا موقف سننے نہیں کیا گیا. شنوائی کا موقع دئیے بغیر ہی تنزلی آئین کے منافی ہے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں اور درخواست گزار پولیس افسران کو سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔