پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت، ایف بی آر اور اوگرا سے جواب

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:18

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، ایف بی آر اور اوگرا سے جواب مانگ لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، جبکہ ایچ ایس ڈی تیل پر 35 روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، درخواست گزار نے یہ نکتہ اٹھایا کہ کہ اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے. عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی۔

*