پاکپتن کاسالانہ بجٹ منظور

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:17

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) ضلعی ایڈمنسڑیڑ ڈی سی او پاکپتن نے ضلع پاکپتن کے مالی سال 2016-17 کا بجٹ کی منظوری دے دی۔ آمدنی کا تخمینہ 5ارب 88کروڑ 12لاکھ80 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔جس میں پنجاب حکومت کی طرف سے دی جانے والی گرانٹس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ترقیاتی اخراجات 5 ارب 5 لاکھ 16 ہزار روپے.ترقیاتی اخراجات 50کروڑ روپے.۔ غیر ترقیاتی اخراجات میں محکمہ تعلیم کے لئے 3 ارب 26کروڑ 71لاکھ روپے محکمہ صحت کے لئے 96 کروڑ 95لاکھ روپے۔ محکمہ زراعت کے لئے11 کروڑ 21لاکھ روپے رکھے گے ہیں نئے مالی سال 2016-17 کا بجٹ میں کوئی ترقیاتی سیکم شروع نہیں کی گئی۔ .ترقیاتی فنڈز سے موجودہ منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :