پنشنر اور کرکٹر حادثے میں ہلاک

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:07

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک دو شدید زخمی ہو گئے ۔ نواحی چک 76-eb ڈوگران والا کھوہ کا غلام دستگیر شوکت موٹرسائیکل پر شہر سے پنشن لے کر واپس گاؤں آ رہا تھا کہ ساہیوال روڑ پر تیز رفتار بس نے اس کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 23 سالہ کرکٹ کا کھلاڑی نواز عرف موتی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آرہاتھا کہ پاکپتن روڑ پر ان کا موٹرسائیکل ایک پیدل چلنے والے شخص کو لگا جس ان کاموٹرسائیکل سے وہ گر گئے اور تینوں شدید زخمی ہو گئے ان کو ہسپتال داخل کیا گیا جہاں پر 23 سالہ کرکٹ کا کھلاڑی نواز عرف موتی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :