خالی ہاتھ آنیوالے افغان مہاجرین کی تجوریاں بھرنے کی تحقیقات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:07

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) حکومت نے تمام اضلاع میں رہائش پذیر افغانیوں کی رہائش ‘ کاروبار اور ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان سے خالی ہاتھ ہجرت کرکے آنیوالے افغانیوں کی بڑی تعداد نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنالیں جبکہ ان کے بنک بیلنس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ایسے افغانیوں کی تحقیقات شروع کردی ہے جنہوں نے دنوں میں کروڑوں کی جائیدادیں بناکر کاروبار شروع کررکھے ہیں اور ان کیلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔