ایف بی آر کا نادہندگان کو نوٹس

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:07

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 15 ہزار سے زائد ٹیکس نا دھندگان کو واجبات جمع کروانے کے آخری نوٹس جاری کردیئے ہیں جن میں انتباہ کیا گیا ہے کہ واجبات جلد از جلد ادا کردیے جائیں قانونی چارہ جوئی کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے ٹیکس دینے والے افراد کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے ہیں اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ 10 ہزار سے زائد مزید ٹیکس دھندگان کو نیٹ میں لایا جائیگا۔