حادثات میں دو افراد ہلاک دو شدید زخمی

جمعرات 4 اگست 2016 15:08

پاکپتن۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء) دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں چک 76-eb ڈوگران والا کھوہ کا رہائشی غلام دستگیر شوکت موٹرسائیکل پر شہر سے پنشن لے کر واپس گاؤں آ رہا تھا کہ ساہیوال روڑ پر تیز رفتار بس نے اس کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے حادثہ میں 23 سالہ کرکٹ کا کھلاڑی نواز عرف موتی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آرہاتھا کہ پاکپتن روڑ پر ان کا موٹرسائیکل ایک پیدل چلنے والے شخص کو لگا اور وہ موٹرسائیکل سے گر گئے اور تینوں شدید زخمی ہو گئے لہذا ان کو ہسپتال داخل کیا گیا جہاں پر 23 سالہ کرکٹ کا کھلاڑی نواز عرف موتی بعد ازاں ہلاک ہو گیااور اس کی نعش اس کے گاؤں23-eb پہنچا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :