مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف حریت راہنماﺅں کی اپیل پر ہڑتال جاری‘غاصب بھارتی فوج کا28ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 اگست 2016 13:57

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف حریت راہنماﺅں ..

سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف حریت راہنماﺅں کی اپیل پر ہڑتال جاری ہے جبکہ غاضب بھارتی فوج کی جانب سے28ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو برقرار ہے، کل گام میں گزشتہ روزقابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے127افراد زخمی ہوئے جبکہ شہداءکی تعداد 64 ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز سری نگر میں مزید 2 کشمیری پیلٹ گن کی فائرنگ سے شہید ہوگئے8 جولائی سے اب تک 64 کشمیر ی بھارتی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے فائر کر کے شہید کردیا جس کے بعد وادی میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کرفیو کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں شہیدوں کے جنازے میں شریک ہوئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔گزشتہ روز کل گام میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس سے 127 کشمیری زخمی ہو ئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی پر ان کے اپنے ہی آواز اٹھانے لگے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے رہنما غلام حسن زرگار نے استعفیٰ دے دیا اور حریت تحریک کا حصہ بن گئے ،اس سے قبل عوامی اتحادی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما بھی پارٹی چھوڑ کر بھارت مخالف نعرے لگانے والوں میں شامل ہو چکے ہیں۔وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ حریت راہنماﺅں کی اپیل پر کل تک ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :