بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کرے‘ نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج اور بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہے ‘کشمیر کی جاری پر امن تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی

چیئر مین اکبر ویلفیئرٹرسٹ راجہ گلبہارخان کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 4 اگست 2016 13:40

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء ) چیئر مین اکبر ویلفیئرٹرسٹ راجہ گلبہارخان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کر ئے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج اور بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہے کشمیر کی جاری پر امن تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گئی کارکنان رائے اکبر ویلفیر ٹرسٹ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے خلاف قلمی جہاد جاری رکھیں رائے اکبر ویلفیر ٹرسٹ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

شہداکشمیرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کشمیراپنی منزل کوپہنچ کررہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکہ نمائندگان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام پربھارتی سامراج کی جانب سے بہتے کشمیریوں پرجوظلم کیاجارہاہے اس کی رائے اکبر ویلفیر ٹرسٹ شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے عوام نے جس جرات کے ساتھ تحریک آزادی کشمیرکوجاری رکھاخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اقوام عالم لونڈی کاکردارچھوڑکراپنی ٹانگوں میں جان ڈالے۔مقبوضہ کشمیرمیں جاری دہشت گردی کانوٹس لے انھوں نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے۔اگرمقبوضہ کشمیرمیں لگی آگ پرقابونہ پایاگیاتویہ آگ پورے ایشیاء کولپیٹ میں لے لے گی۔