مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف حریت رہنماؤ ں کی اپیل پر ہڑتال

جمعرات 4 اگست 2016 13:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف حریت رہنماؤ ں کی اپیل پر ہڑتال کی گئی ، مقبوضہ وادی میں کرفیو برقرار ہے، کلگام میں گزشتہ روز127افراد زخمی ہوئے جبکہ شہدا کی تعداد 64 ہوگئی۔میڈیا ررپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

گزشتہ روز سری نگر میں مزید 2 کشمیری پیلٹ گن کی فائرنگ سے شہید ہوگئے8 جولائی سے اب تک 64 کشمیر ی بھارتی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے فائر کر کے شہید کردیا جس کیبعد وادی میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔کرفیو کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں شہیدوں کیجنازے میں شریک ہوئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس سے 127 کشمیری زخمی ہو ئے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی پر ان کے اپنے ہی آواز اٹھانے لگے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے رہنما غلام حسن زرگار نے استعفی دے دیا اور حریت تحریک کا حصہ بن گئے ،اس سے قبل عوامی اتحادی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما بھی پارٹی چھوڑ کر بھارت مخالف نعرے لگانے والوں میں شامل ہو چکے ہیں۔وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہیجبکہ حریت رہنماوں کی اپیل پر کل تک ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :