آزادکشمیر: کرپٹ مافیاتقرریوں کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے مگر مچھوں کارروائی کا فیصلہ

3ہزار سے زائد لسٹیں تیار،اخلاق رسول اور راجہ شہزاد کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان

جمعرات 4 اگست 2016 13:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اگست۔2016ء) آزادکشمیر کے مختلف اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن لوٹ مار جعلی تقرریوں کے نام پر بھاری رقم لینے کے انکشاف کے بعد احتساب بیورو اینٹی کرپشن انگڑائی لے لی 3ہزار سے زائد بڑے مگر مچھوں کے گردنوں کی ناپ کے علاوہ محکمہ جنگلات ،محکمہ زکوٰة و عشر ،ٹیچر فاؤنڈیشن ،محکمہ تعمیر ات عامہ ،بلدیات ،لوکل گورنمنٹ ،زراعت ،سماجی بہود آبادی ،محکمہ تعلیم سمیت دیگر درجنوں اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن فی تقرری لاکھوں روپے میں فروخت ہونے کے انکشاف کے علاوہ جعلی اسناد اور ڈگری رکھنے والے بڑے بڑے افسرانوں نے بھی معاملے کو دبا کر رکھنے کے لئے لاکھوں روپے کے نظرانے دینے کا انکشاف ہوا جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا فارمولا نہ خود کرپشن کی ہے نہ کرو گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا ریاست میں کی جانے والی کرپشن ایک ایک روپے بھی وصول کر کے واپس سرکاری خزانے میں جمع کروں گا کہ بعد مختلف اداروں نے جن میں احتساب بیورو کی جانب سے گزشتہ روز نول بال چھکہ لگا کر اخلاق رسول اور راجہ شہزاد کو گرفتار کر کے مثال قائم کردی کیونکہ گزشتہ 5سالوں میں ان کے خلا ف کسی بھی ادارے نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر تین ء ہزار سے زائد بڑے بڑے مگر مچھ جن میں ،مظفرآباد میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹی ،تیر پترا سمیت کٹھ کو چکوٹھی کے راستے بھارت اسمگلنگ کرنے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہے بہت جلد ان افراد کے خلاف ایکشن ہوگا جس کے بعد حکومت آزادکشمیر کے سرکاری خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے جنہوں نے اقتدار کو نہیں بلکہ کرپشن کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔