آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بدترین ٹریفک جام

جمعرات 4 اگست 2016 13:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اگست۔2016ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک طرف شدید گرمی جبکہ دوسری جانب ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا چہلہ پل سے چھتر تک کا سفر جو منٹوں میں طے ہوتا ہے گھنٹوں میں طے ہونے لگا سرکاری ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ چہلہ پل ،لوئر پلیٹ ،سی ایم ایچ روڈ ،ٹاہلی منڈی ،لاری اڈہ ،گوجرہ شوکت لائن تانگہ اسٹینڈ ،نیلم پل ،بینک روڈ ،اولڈ سیکرٹریٹ ،گھڑی پن چوک ،دومیل ،اپر اڈہ میں شدید ٹریفک جام کے باعث عام آدمی کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے غلط حکمت عملی کام کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کو دوسرے ضلع میں تعینات کر دیا جبکہ چال بلوس اور ٹکٹوں میں اضافہ کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کو مظفرآباد پولیس میں تعینات کر کے اپنا فائدہ تو کر لیا مگر عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ڈپٹی اوقات میں اکثر ڈپٹی پر جانے والی خواتین ،بزرگ اور مرد حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک جام ہونے کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا اہلیان مظفرآباد نے DIGٹریفک پولیس ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میر مزمل اور راجہ سجاد کو ٹریفک پولیس میں تعینات کر کے مظفرآباد کی عوام کو اذیت سے نجات دلائے۔

متعلقہ عنوان :