آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا عوام کا شدید احتجاج

جمعرات 4 اگست 2016 12:42

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) آزادکشمیرمیں بھوکے شیر کی یلغار پانی اور بجلی کھا گیا عوام پریشان کاروباری نظام بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا عوام کا شدید احتجاج کا اثر بھی نہ ہوسکا چہلہ بانڈی ،سماں بانڈی ،نثار کیمپ ،کہوڑی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ20گھنٹے تک بڑھ گیا جبکہ مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے بجلی بند ہے اہلیان مظفرآباد کا کہنا ہے کہ لوگ نعرے لگا تے تھے کہ شیر آگیا اور آج حقیقی معنوں میں پتا چلا ہے کہ شیر تو آیا مگر وہ بھوکا تھا جس نے نہ توپانی چھوڑا بجلی بھی کھا گیا شہر کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ڈال کر خود اعلیٰ شان محلوں میں غائب ہوگیا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں بصورت دیگر عوام بجلی کی بلیں سر عام جلائے گے جس کی ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :