27روزمیں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 75سے زائد ہوگئی‘ عالمی برادری خاموش

جمعرات 4 اگست 2016 12:41

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) ممبر کشمیرکونسل میر یونس نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بھارتی ددرندگی کا منہ بولتا ثبوت عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مقبوضہ کشمیر میں 75سے زائد افرادکو شہید کردیا جبکہ اس وقت ہزاروں افراد بوڑھے ،بچے ،معزور ہوگئے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوکر اذیت کی ذندگی گزارنے پر مجبور ہیں آزادکشمیر سے مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے جانے والی امداد بھی روک لی گئی بھارت ایک جمہوری ملک ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں مصروف عمل ہے ایسے وقت میں پاکستان میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی موجودگی کشمیریوں کے زخم پر نمک ڈالنے کے برابر ہے انھوں نے کشمیر کونسل اپنے چمبر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے جس میں عورتوں کی بے حرمتی اور تشدد کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں حریت رہنماؤں کی گرفتاری وادی میں کر فیو کے نفاذ کے بعد حالات سنگین خراب ہوگئے جبکہ اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کے باعث سینکڑوں خاندانوں کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں جبکہ بیلٹ گن سے معزور ہونے والے طبی امداد دینے کے بجائے ان کو اس سے دور رکھا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالکوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی سوز مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے اگر فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو مقبوضہ کشمیر میں فاقہ کشی اور عدم میڈیکل سہولت کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے آزادکشمیر کے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لئے لاکھوں روپے کی امداد بھی بھارت نے چکوٹھی کے مقام پر روک لی جوکہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بھارت خود تو انسانی حقوق کی پامالی اور قتل و غارت کر کے دہشت گردی کے تما م حربے پار کر گیا جبکہ وہ پاکستان پر الزام لگانے سے کبھی بھی باز نہ آیا انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کر یں انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا ایسے موقع پر پاکستان کا دورہ سوالیہ نشان ہے جبکہ مقبوضہ کشمیری میں ایک طرف کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف راج ناتھ سنگھ کا شاندر استقبال کیا گیا جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے زخموں پر نمک باشی کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ مقبوضہ کشمیر کے ایشو پر نوٹس لے تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم رہ سکے آخر میں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے ماؤں ،بہنوں ،بیٹیوں اور بھائیوں کے ساتھ ہر دم ہر وقت اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں اور سفارت خانوں کے آگر دھرنے بھی دئیے اور پیپلزپارٹی آج بھی شہید ذولفقار علی بھٹو کے فارمولے پر قائم ہے جس پر انھوں نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ اگر کشمیر آزادکرنے کے لئے 100سال جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے اور یہ ہی پیپلزپارٹی کا منصوبہ ہے خون کے آخری قطرہ تک کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :