بھارتی فورسز کو کشمیریوں کی نسل کشی ُکی کھلی چھوٹ دی گئی ہے‘میاں عبدالقیوم

جمعرات 4 اگست 2016 12:41

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے وادی کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو نہتے کشمیری عوام کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میاں عبدالقیوم نے ایک بیان میں لیتہ پورہ اور کرن نگر میں مذید دو کشمیریوں کے قتل پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز کو قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے اور انکا کوئی بھی محاسبہ نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور اس نے اپنی فورسز کو تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی ُ کی اجازت دے رکھی ہے ۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ جدوجہدآزادی اور حالیہ انتفادہ کو استحکام اور منظم طریقے سے آگے بڑھائیں تاکہ انکی قربانیوں کا احترام ہو اور قوم منزل مقصود کی طرف گامزن رہے ۔

متعلقہ عنوان :