سکھر بلڈبینک اور المصطفی ویلفیر کیجانب سے ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے مفت پلاسٹک سرجری کیمپ

بدھ 3 اگست 2016 22:52

سکھر۔ 3اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء)سکھر بلڈبینک اور المصطفی ویلفیر کی جانب سے لگائے گئے ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے تین روزہ مفت پلاسٹک سرجری کیمپ سکھر بلڈ اینڈڈرگزڈونیٹگ سوسائٹی میں لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اندرون سندھ سے آئے ہوئے 100سے زائد بچوں نے استفادہ حاصل کیاجبکہ مزکورہ تعداد میں ہونٹ اور تالو کٹے 30بچوں کی مفت پلاسٹک سرجری کر کے بچوں کی سماجی زندگی کو بحال کیاکیمپ کے اختتام پر ر سکھر بلڈ اینڈڈرگزڈونیٹگ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف گناترا اور ان کی ٹیم نے جس جذبے اور خلوص سے ان بچوں کی زندگیوں کو مسکراہٹوں سے بھرا ہے ان کی اس خدمت کا صلہ باری تعالی کے علاوہ اور کوئی نہیں دے سکتا تاہم ہم اور ان بچوں کے والدین ان کی اس کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ سکھر اسپتال آئندہ بھی اس طرح کی خدمات کے لئے ہمیشہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا ۔