کامونکے،بس میں سوار ہوتے ہوئے نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

بدھ 3 اگست 2016 22:48

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) بس میں سوار ہوتے ہوئے نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلی جہاز والی کامونکے کا رہائشی 27سالہ وقار حنیف گزشتہ روز اپنی بیوی کو سسرال چھوڑنے گیا واپسی پر وہ گھکھڑ منڈی کے قریب بس میں سوار ہونے لگا تو پاس سے گزرتا ہوا ٹرک اسے گھسیٹتا ہوا کافی دور تک لے گیا جس پر موقع پر موجود لوگوں نے شور مچا کر ٹرک رکوایا اس دوران وقار حنیف شدید زخمی ہوچکا تھا تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا،متوفی ایک کمسن بچے کا باپ تھا۔

متعلقہ عنوان :