سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر سے جانے والے قافلوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، علامہ نشان حیدر
بدھ 3 اگست 2016 22:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 7 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی قومی اجتماع میں شرکت کیلئے ہزاروں کارکنان و عوام پر مشتمل کراچی ڈویژن کا قافلہ جمعہ کو روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 7 اگست کو شہید قائد علامہ عارف حسین کی برسی کے سلسلہ میں تاریخی قومی اجتماع "تحفظ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے۔
تحفظ پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے علامہ نشان حیدر کی سربراہ میں ہزاروں کارکنان و افراد پر مشتمل ایم ڈبلیو ایم کراچی کا قافلہ جمعہ کو روانہ ہوگا۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔(جاری ہے)
انتظامی امور کے حوالے سے وحدت ہاؤس کراچی میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب میں علامہ نشان حیدر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والی تحفظ پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر سے جانے والے قافلوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد حسینی مسالک کے مابین اتحاد و یگانگت اور وطن کے استحکام کی علامت تھے، مجلس وحدت مسلمین انہی کے مشن کو لے کر آ گے بڑھ رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.