اسد اﷲ بھٹو کاسکھر کے صحافی شوکت نوناری کے والد کے قتل کی مذمت

وزیراعلیٰ سندھ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیکرلواحقین کو انصاف دلائے، اسداﷲ بھٹو

بدھ 3 اگست 2016 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداﷲ بھٹو ایڈووکیٹ نے سکھرمیں سندھ ٹی وی کے بیورو چیف شوکت علی نوناری کے والدکے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔انہوں نے آج صحافی شوکت نوناری کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد کو بیدردی سے قتل کرنے والے واقعے پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گذرجانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وانا وزیرستان کے بعد اب سندھ میں بھی اظہاررائے کی آزادی کو دبانے کے لیے صحافیوں اوران کے اہل خانہ کو قتل ،ڈرانے دہمکانے اورحراساں کرنا معمول بنتا جارہاہے جوکہ افسوس ناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سمیت سندھ بھر میں صحافی براردری سراپا احتجاج اورعدم تحفظ کا شکار ہیں مگرسندھ حکومت ایک ہفتہ گذرجانے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوخیرپورمیں صحافی کے والد کے بیدردی سے قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیکرلواحقین کو انصاف دلایا جائے۔انہوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی،مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل دعا کی۔

متعلقہ عنوان :