سی سی پی او کوئٹہ نے صحافیوں کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی

بدھ 3 اگست 2016 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) سی سی پی او کوئٹہ نے صحافیوں کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کوئٹہ نے کوئٹہ کے صحافیوں کو فراہم کی گئی سیکورٹی یہ کہہ کر واپس لے لی ہے کہ کوئٹہ اور نواحی علاقے سریاب روڈ پر امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے لہذا تمام وہ سیکورٹی اہلکار جو صحافیوں کو دیئے گئے تھے انکی ڈیوٹی سریاب روڈ پر لگادی گئی ہے لہذا وہ اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچ جائیں جب حالات بہتر ہونگے تو وہاں سے یہ سیکورٹی واپس لے لی جائے گی۔

اس سلسلے میں جب سی سی پی او کوئٹہ سے این این آئی نے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے سریاب روڈ پر امن و امان کی صورتحال خراب ہے اس لئے امن و امان کی بہتری کیلئے صحافیوں کود ی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ان میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں انشاء اﷲ جب اس علاقے میں صورتحال بہتر ہوجائے گی تو سیکورٹی ان علاقوں سے واپس لے لی جائے گی واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں جب بھی کوئی دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہوتا ہے تو کالعدم تنظیموں کی جانب سے صحافیوں دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگر ہماری خبریں من وعن شائع نہ کی گئیں تو صحافیوں کا حشر بھی ہلاک ہونے والے افراد جیسا ہوگا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی سیکورٹی واپس لئے جانے کے بعد جلد ہی کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا وفد آئی جی پولیس سے ملاقات کرکے انکو تمام صورتحال سے آگاہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :