تتلے عالی، دن دیہاڑے ڈاکو پراپرٹی ڈیلر کے گھر سے 10لاکھ نقدی ،20تولہ طلائی زیورات لوٹ کرلے گئے

بدھ 3 اگست 2016 22:26

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) دن دیہاڑے پانچ ڈاکو پراپرٹی ڈیلر کے گھر سے 10لاکھ نقدی 20تولہ طلائی زیورات لوٹ کرلے گئے ،مزاحمت پر خواتین اورنوجوانوں پر تشدد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دن دیہاڑے دو بجے المکہ ٹاؤن تتلے عالی کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر سیٹھ محمد اکبر کے بیٹے محسن کو گھر کا دروازہ کھولتے ہی پانچ ڈاکواسلحہ کے زور پر اندر لے گئے گھرمیں موجود خواتین نے مزاحمت اور شور کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اٹلی پلٹ اکبر کے بیٹے اصغر علی پر اسلحہ تان کر جان سے ماردینے کی دھمکی دی اور تاجر کی بہوؤں بیٹیوں اور بیٹے محسن اور اصغر کو تشدد کانشانہ بنا کر ایک کمرہ میں بند کردیا اور دس لاکھ نقدی بیس تولہ طلائی زیورات ایل سی ڈی چار قیمتی موبائل فون لوٹ کر لے گئے ۔