وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے سندھ گو ر نمنٹ ہسپتا ل نیو کرا چی اور قطر ہسپتال اورنگی ٹا ؤ ن کا اچا نک دورہ

بدھ 3 اگست 2016 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے سندھ گو ر نمنٹ ہسپتا ل نیو کرا چی اور قطر ہسپتال اورنگی ٹا ؤ ن کا اچا نک دورہ کیا اور ہسپتا لو ں میں صفا ئی ،مریضو ں کی منا سب دیکھ بھا ل اور ڈاکٹرو ں کی حا ضری کے علا وہ دوا ؤ ں کی فرا ہمی کا جا ئزہ لیا ۔اس مو قع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیو کرا چی گو ر نمنٹ ہسپتا ل ڈاکٹر یا سمین نے صوبا ئی وزیر کو ہسپتا ل کے مختلف امو ر اور کا ر کر دگی پر بریفنگ دی ۔

صوبا ئی وزیر نے بلا اجا زت چھٹی کر نے والے 2ڈاکٹرز کو فو ر ی طو ر پر معطل کر نے کا حکم دیا جبکہ سیکریٹری صحت کو حکم دیا کہ وہ میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر یا سمین سے مفت دوا ؤ ں کی عدم دستیا بی پر وضا حت طلب کریں ۔بعد ازا ں صوبا ئی وزیر صحت سکندر میندھرو نے قطر ہسپتا ل کے دورہ کے دورا ن صفا ئی ستھرا ئی کے انتظا ما ت کو مزید بہتر بنا نے کا حکم دیتے ہو ئے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ قطر ہسپتا ل سید خا لد مسعود سے کہا کہ وہ انتظا می امو ر کو مزید بہتر بنا ئیں اور ہسپتا ل کے با ہر پا ر کنگ کے لئے بھی منا سب بندو بست کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جوا ب دیتے ہو ئے وزیر صحت سکندر میندھرو نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہما ر ے مو جو دہ نظا م میں کچھ کوتاہیاں ہیں لیکن ہما ر ی بھر پو ر کو شش ہے کہ ہم اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے لو گو ں کے مسا ئل جلد از جلد حل کرسکیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروا زے تما م افسرا ن کے لئے کھلے ہیں اگر انہیں کسی بھی قسم کی پریشا نی کا سا منا ہو تو ہ بلا جھجھک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میں انکے مسائل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کرو نگا ۔

متعلقہ عنوان :