وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بر ائے قا نو ن و اینٹی کر پشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب کا ا ینٹی کرپشن دفا تر کا دورہ

احتسا ب کا آ غا ز اپنے گھر سے کریں ،کا لی بھیڑو ں کو بے نقا ب کریں ،فرا ئض کی ایما ندا ر ا نہ ادا ئیگی یقینی بنا ئیں ، ہدایت

بدھ 3 اگست 2016 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے قا نو ن و اینٹی کر پشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے اینٹی کرپشن دفا تر کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر چیئر مین اینٹی کر پشن غلا م قا در تھیبو نے اپنے افسرا ن سے ان کا تعا رف کرا یا اور محکمے کی کا ر کر دگی کے با ر ے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اس مو قع پر بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے کہا کہ فرا ئض کی ایمندا را نہ ادا ئیگی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

احتسا ب کا آغا ز اپنے گھر سے کریں ،کا لی بھیڑو ں کو بے نقا ب کریں انہیں قا نو ن سے سز ائیں دلوا ئیں اور نقصا ن کی وصو لی کریں ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں جزا و سزا کے تصور کو مستحکم کر نا اور فرو غ دینا ہے ۔کا ر کر دگی کی بنیا د پر لو گو ں کا اعتما د حا صل کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اچھی کا ر کر دگی کا مظا ہر ہ کر نے والی تفتیشی افسرا ن اور پرا سیکیو ٹر ز کو آگے لا نا ہو گا ۔

محکمے کی کار کر دگی کو ذرا ئع ابلا غ پر اُ جا گر کر نا ہو گا ۔انہو ں نے ہدا یا ت دیں کہ اینٹی کرپشن کے تما م سر کل دفا تر پر آئندہ پیر کے رو ز تک شکا یا ت با کس نما یا ں جگہ پر لگا ئے جا ئیں ۔ہر رو ز شا م کو شکا یا ت با کس کھو لے جائیں اور شکا یا ت پر کا روائی سے شکا یت کنند ہ کو آگا ہ کیا جا ئے ۔لو گو ں کی آسا ن رسا ئی کے لئے محکمے کی ویب سائٹ بنا ئی جا ئے ۔

انہو ں نے وا ضح کیا کہ جو سر کل آفیسر کا م نہیں کر ے گا یا خرا ب کا ر کر دگی دکھا ئے گا وہ سزا پا ئے گا ۔میں ہر ہفتے خو د محکمے کی کا ر کر دگی چیک کرو ں گا اور مجھے ہر ہفتے کا ر کر دگی رپو ر ٹ پیش کی جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی جا نب ایما ندا ر ی ،فرا ئض سے لگن اور محنت سے کا م کی روا یت کو پروا ن چڑ ھا نا ہے تا کہ عوام کا محکمے پر اعتما د مستحکم ہو ۔انہو ں نے جھو ٹے در خوا ست گزا روں کو بھی قا نو ن کے مطا بق سزا دلوا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے کہا کہ اچھی کار کر دگی نہ دکھا نے والے افسران یا بد دیا نتی کر نے والو ں کو معا ف نہیں کرو ں گا اور عمدہ کا م کر نے والو ں کو ہر سطح پر سرا ہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :