طلبا ء کی حا ضری کے لئے با ئیو میٹرک سسٹم متعا رف کر وا یا جا ئیگا، جا م مہتا ب حسین ڈہر

بدھ 3 اگست 2016 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سیکنڈر ی اور ہا ئر سیکنڈری جما عتو ں کے طلبا و طا لبا ت کے لئے با ئیو میٹرک سسٹم متعا رف کر وا یا جا ئے گا اور ان ہی بچوں کے امتحا نی فا ر مز منظو ر کئے جا ئیں جن کی 75فیصد سے زا ئد حا ضر ی ہو جبکہ کا لج کی سطح پر نئے مضا مین کو متعا ر ف کروا نے کا منصو بہ بھی زیر غو ر ہے ۔

یہ بات انہو ں نے تغلق ہا ؤ س میں محکمہ تعلیم کے افسرا ن کے ایک اجلا س کی صدا رت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری تعلیم ممتا ز علی شا ہ ،اسپیشل سیکریٹری ذا کر حسین شا ہ ،ڈائریکٹر جنر ل کا لجز ،پرا ئیوٹ اسکو لز ،ریفا ر م سپو ر ٹ یو نٹ کے سر بر اہ اور دیگر شعبے کے سر بر اہا ن نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ سر کا ر ی تعلیمی ادا رو ں میں بچوں کی تعدا د خا ص کر لڑ کیو ں کی تعداد بڑ ہا نے کی ضرورت ہے اور با لغ بچوں کے لئے تعلیم کے ساتھ ان کو مختلف ہنر سکھا نے کا جا مع منصو بہ تشکیل دیا جا ئے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ دورا ن تعلیم اسکو لز چھو ڑ جا نے والے بچوں کی تعدا د کو کم سے کم کیا جا ئے ۔غیر رجسٹرڈ پرا ئیوٹ اسکو لز کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کا روائی کی جا ئے ،انہو ں نے کہا کہ صو بہ سندھ کے لئے یہ با ت قابل فخر ہے کہ چھٹی جما عت سے آٹھویں جما عت کے لئے معا شر تی علو م کا نصا ب تشکیل دے دیا ہے ۔پرا ئمری اسکو لز میں انرو لمنٹ کے اضا فے کے لئے برا در ی کی سطح پر کو شش کر نے کی ضرورت ہے ۔

صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ نیشنل کر یکو لم( Curriculam)کو نسل میں سندھ کی نما ئندگی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔سر کا ر ی تعلیمی ادا رو ں میں نا جا ئز قابضین کو فو ر ی طو ر پر ہٹا یا جا ئے اور اس سلسلے میں کو ئی دبا ؤ قبول نہیں کیا جا ئے ۔اجلا س کو بتا یا گیا کہ اقلیتو ں کے لئے علیحدہ نصا ب تیا ر کیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل شرو ع کیا جا ئے گا ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے اسا تذہ سے در خواست کی کہ وہ اپنے شعبے میں مخلص رہیں اور بچوں کو ایما ندا ر ی سے پڑھا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :