6اگست کو تحریک قصاص اسلام آبادکا احتجاج اور علامتی دھرنا تاریخ ساز ہوگا، راجہ منیراعجاز

بدھ 3 اگست 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ منیراعجاز نے کہا ہے کہ ،6اگست کو تحریک قصاص اسلام آبادکا احتجاج، علامتی دھرنا تاریخ ساز ہوگا ،عوامی تحریک کی 6اگست بروزہفتہ سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک شہداء کے قصاص تک جاری رہے گی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی دہشتگردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے جوانوں،خواتین،بچوں اور بے گناہ شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا، انصاف نہیں ملا،پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے پہلے مرحلے میں 6 اگست کو،اسلام آباد میں بڑا تاریکی احتجاجی مظاہرہ کرے گی ،اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا آبپارہ چوک میں ہوگا۔

(جاری ہے)

قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے،وکلاء ،طلباء،مزدور،تاجر، اورسماجی رہنماء شرکت کریں گے ۔وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کے سلسلے میں مختلف سیکٹرز میں عوامی تحریک کے کارکنان سے گفتگوکر رہے تھے ۔اس موقع پرفاروق بٹ،مصطفی خان،غلام علی خان،اجمل چوہدری،شیخ اقبال،ملک تنویر،سفیان صابر،راجہ اسد،جمشید اقبال،عرفان طاہرصدیق بٹ،صوبیدارسلیم،نعمان کریم،سلیم عالم،حسن ملک،احسان اﷲ سیال،سردار برکت،عثمان بٹ،قاری منہاس،احسن قریشی،ایاز صابر، اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے شروع کی جانے والی تحریک قصاص حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی،انہوں نے بتایا کہ 6اگست کے احتجاجی مظاہرے کے لئے انتظامی،کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں کمیٹیوں کے ممبران عوامی تحریک،یوتھ ونگ،ایم ایس ایم اور ویمن ونگ کے کارکنان اسلام آباد سے زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے عوامی سطح پر دعوتی مہم کاآغاز کردیا ہے۔6اگست کامظاہرہ اسلام آباد کی تاریخ کا بڑا مظاہرہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :