Live Updates

تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک آزادکشمیر الیکشن میں بدترین شکست کی وجہ سے پہلے ہی بری طرح ناکام ہوچکی ، عمران خان اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ایک لاحاصل تحریک چلانا چاہتے ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ ملک منصورافسر

بدھ 3 اگست 2016 21:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 7اگست سے شروع ہونیوالی احتجاجی تحریک آزادکشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی بدترین شکست کی وجہ سے پہلے ہی بری طرح ناکام ہوچکی ہے عمران خان اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ایک لاحاصل تحریک چلانا چاہتے ہیں لیکن ان سابقہ تحریکوں کی طرح اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ اب تک ملک بھر میں جتنے بھی الیکشن ہورہے ہیں ان میں عوام مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرارہے ہیں کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی قیادت وزیراعظم محمدنوازشریف ہی ملک کو بہتر طریقے سے چلاسکتے ہیں ان کے اقدامات،پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کی معیشت مضبوط ہوچکی ہے ملک کئی بحرانوں سے نکل چکا ہے توانائی بحران پربھی کافی حد تک قابوپایا جاچکا ہے آنے والے 2018ء کے الیکشن میں ایک با ر پھر مسلم لیگ ن ملک بھر سے اپنی کارکردگی کی بناء پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات