جماعت اسلامی یوتھ راولپنڈی کا اجلاس 7 اگست کوضلعی صدر بختیار الحق کیانی کی زیرصدارت ہوگا

بدھ 3 اگست 2016 21:43

راولپنڈی۔03اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی یوتھ راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات راجہ یاسر علی جنجوعہ نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی کا تنظیمی اجلاس 7اگست کوضلعی صدر بختیار الحق کیانی کی زیرصدارت ہوگا جس میں ڈسٹرکٹ عہدیدار اور زونل صدور شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ممبرسازی مہم،یوم پاکستان کے حوالے سے 14اگست ریلی کے انعقاد،زونل تنظیمی ڈھانچہ سمیت کارکردگی کو بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :