Live Updates

الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق چلے گا تو وزیر اعظم کی نااہلی یقینی ہوگی ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

(ن) لیگی قیادت کی کر پشن اور لوٹ مار پانامہ لیکس میں بے نقاب ہو چکی ہے ،پی ٹی آئی رہنماء

بدھ 3 اگست 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق چلے گا تو وزیر اعظم کی نااہلی یقینی ہوگی ‘(ن) لیگی قیادت کی کر پشن اور لوٹ مار پانامہ لیکس میں بے نقاب ہو چکی ہے اس لیے وہ نااہل ہوں گے اور قوم کی کر پٹ حکمرانوں سے جان چھوٹے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک میں کر پشن اور بدعنوانی کے بانی ہیں اور حکمرانوں کے سوا ہر کوئی ملک سے بدعنوانی اور کر پشن جیسے کینسر کا خاتمہ چاہتا ہے ‘حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہر کوئی اپنے حق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین وقانون کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشر یف اور انکے دیگر لوگوں کیخلاف الیکشن کمیشن میں گئے ہیں ا ور ہمیں یقین ہے اکہ گر آئین وقانون کے مطابق الیکشن کمیشن ہمارے ریفر نس کو سنے گا تو دنیا کی کوئی طاقت نوازشر یف کو الیکشن کمیشن سے نااہل ہونے سے نہیں بچاسکتی اور جب موجودہ کر پٹ نظام ختم ہوگا تب ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی اور ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور تحر یک انصاف تبد یلی کی جنگ میں کا میاب ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات