بچوں کے اغوا میں اضافے نے ہرشہری کو پریشانی کرکے رکھ دیا ہے،خاموش نہیں رہا جاسکتا،عاصمہ جہانگیر

بدھ 3 اگست 2016 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ اور بچوں کے اغوا کیس میں عدالتی معاون عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ہرشہری کو پریشانی کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ ایسے واقعات ہیں کہ ان پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ ان واقعات پر درگزر نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

یہ مفاد عامہ کا کیس ہے بچوں کے اغوا کے مقدمہ کی ازخود نوٹس کی سماعت بہت احسن فیصلہ ہے پولیس کو اس مقدمہ میں جاری کیے گئے احکامات پر ذمہ داری سے عمل کرنا چاہیے اور اغوا ہونے والے بچوں کے والدین کی بات سننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس گھناؤنے فعل میں ملوث لوگوں کو کٹہرے میں لانے کے لئے عدالت سے معاونت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :