مولانا عبدالحفیظ مکی تبلیغی و خانقاہی دورہ پر سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 3 اگست 2016 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) عالم اسلام کی عظیم و روحانی شخصیت اور انٹرنیشل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی حفظہ اﷲ تین ہفتہ کے خانقاہی و تبلیغی دورہ پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے جہاں مولانا اسعد محمود مکی، مفتی شاہد محمود ، مولانا عتیق الرحمن مکی اور دیگر علماء نے ان کا استقبال کیا مولانا عبدالحفیظ مکی اپنے دورہ پاکستان کے دوران لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، چنیوٹ ،بہاولپور ، لودھراں، راولپنڈی، پشاور، مفظر آباد اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں خانقاہی پروگراموں ، مجالس ذکراور ختم نبوت کانفرنسوں سے خطاب کے علاوہ ملک کے مختلف دینی مدارس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علماء و مشائخ سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :