نصیرآباد میں مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلے

بدھ 3 اگست 2016 21:04

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) نصیرآباد میں مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلے ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی شمن علی سولنگی کو ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھوشوری غلام مصطفی جھڈیر لائن حاضر جبکہ علی گوہر لہڑی کو ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے اپنے تھانوں کا چارچ سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری غلام مصطفی جھڈیر کو پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود میں قتل کیئے گئے مزدوروں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر عہدہ سے ہٹا کرلائن حاضرکر دیا گیا ہے واضع رہے کہ پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود میں کروڑوں کی ترقیاتی منصوبے نا مکمل پڑے ہوئے ہیں جن کو ٹھیکداروں نے امن امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :