حکومت بلوچستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،مولانا فیض

بدھ 3 اگست 2016 21:01

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد ملک سکندر خان ایڈوکیٹ مولانا عبداﷲ جتک سابق سینیٹر میر اسماعیل بلیدی میر نظام الدین لہڑی اور ڈاکڑ عبدالوھاب رند جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریڑی عبدالقیوم رند نے تربت میں جلسہ اور نصیرآباد کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے جے یو آئی کے رہنما مفتی احتشام الحق کو اس کے جونواں سال بیٹے مولانا شبیر احمد کے ہمراہ تربت میں قاتل کرنا قابل مذمت اقدام ہے لیکن اب مفتی احتشام الحق کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے سے بلوچستان میں علماء کرام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین پر قاتلانہ حملے کیئے گئے ہیں اور کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ امن امان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کا ساتھ دیا ہے اور کہاکہ جے یو آئی عوام سے ہونے والی نا انصافی پر کسی صورت بھی خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے رہنما مفتی احتشام الحق اور اس کے جونواں سال بیٹے مولانا شبیر احمدکے قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو جے یو آئی صوبائی حکومت کے خلاف عوامی مہم چلانے پر مجبور ہو جائے گی جس کی تمام تر زمہ داری تربت انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی اور کہاکہ جمعیت علماء اسلام تعمیر و ترقی پر ممکمل یقین رکھتی ہے لیکن کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو فراہم کردہ کروڑوں پر بھ ماضی کی طرح ان کے منظور نذر افراد ہاتھ کردیں گے عوام کے مسائل حل ہونے کی توقع کم ہی نذ ر آ رہی ہے بلوچستان میں منتخب عوامی نمائندوں کو کمزور کرکے بیوروکریسی کے ذریعے ترقیاتی منصوبے کرانا جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے ۔

متعلقہ عنوان :