یو ایس ایف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ضلع خضدار کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک رورل ٹیلی فونی اور ای سروسز کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی

بدھ 3 اگست 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء ) یو ایس ایف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خضدار ضلع کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں بشمول کرخ، خضدار، مولا، زہری، سرونا، وغیرہ تک رورل ٹیلی فونی اور ای سروسز کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ موبائل کمپنی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کے لیے2418ملین روپے کی سبسڈی دے گی۔

جس سے294221نفوس پر مشتمل 725پسماندہ دیہات مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے پر بھی حکومت کی طرف سے 1302ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور اس منصوبے کی تکمیل سے 120729نفوس پر مشتمل92موضیعات مستفید ہوسکیں گیبدھ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے پتالیسویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن نے کی۔

اجلاس میں یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام جاری ٹیلی کام سے متعلقہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں جاری رورل ٹیلی فونی منصوبوں کا بھی مفصل جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں بور ڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر یونیورسل سروسزفنڈ کمپنی کے سالانہ بجٹ برائے سال2016-17کی منظوری دی۔

یو ایس ایف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خضدار ضلع کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں بشمول کرخ، خضدار، مولا، زہری، سرونا، وغیرہ تک رورل ٹیلی فونی اور ای سروسز کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ(یوفون)کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کے لیے2418ملین روپے کی سبسڈی دے گی۔ جس سے294221نفوس پر مشتمل 725پسماندہ دیہات مستفید ہوں گے۔

اسی طرح بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چاغی اور مشاخیل تحصیل کے پسماندہ علاقوں کو ٹیلی کام کی جدید سہولتوں سے بہر مند کرنے کے لیے چاغی لاٹ منصوبے کی منظوری دی۔ اس منصوبے پر بھی حکومت کی طرف سے 1302ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور اس منصوبے کی تکمیل سے 120729نفوس پر مشتمل92موضیعات مستفید ہوسکیں گے۔ بورڈ کے دیگر اہم ممبران وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، ممبر ٹیلی کام موثر حسین، نائب صدر انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز مسٹر ظفر منظور ، چیئرمینCAOPمسٹر کوکب اقبال اور سی ای او یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی مسٹرفیصل ستار بھی اس اجلاس میں شریک تھے

متعلقہ عنوان :