انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پھرمسترد

بدھ 3 اگست 2016 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی،بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کراچی میں دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نیعبوری ضمانت منسوخ ہونے پردرخواست ضمانت دائرکی تھی تاہم عدالت نیانیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی،دہشت گردوں کوعلاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اس کیس میں وسیم اختر، عثمان معظم اورقادرپٹیل بھی نامزد ہیں،جبکہ کیس میں ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد ہوچکی ہے اورایم کیو ایم کے سلیم شہزاد مفرور ہیں،عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیس کے مفرورملزم سلیم شہزاد سے متعلق مختارکارسے رپورٹ طلب کرلی ہے،جبکہ عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پرمختار کارکی رپورٹ کے بعد مفرورسلیم شہزاد کو اشتہاری قراردیا جائے گا۔