چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی منیلا میں ”ایشیاء پیسفک سوشل پروٹیکشن ویک“ میں شرکت
بدھ 3 اگست 2016 20:00
منیلا ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) ہیڈکوارٹرز میں منعقد”ایشیاء پیسفک سوشل پروٹیکشن ویک“ میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کی۔ تقریب کا مقصد ایشیاء اور پیسفک کے علاقوں میں اور اس سے باہر مہارت کے اشتراک کیلئے پروگرام کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ جامع اور پائیدار سماجی تحفظ کے نظام کے قیام کیلئے تجربات اور بہترین طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
سماجی تحفظ کیلئے حکومتی فوقت'کے ایک سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے ملک میں سوشل سیفٹی نیٹ سسٹم کے طورپر بی آئی ایس پی کے ارتقاء کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کو پاکستان کیلئے قابل فخر پروگرام قرار دیا جو 5.3ملین مستحقین کو عزت نفس اورمقصد حیات فراہم کرتے ہوئے با اختیار بنا رہا ہے۔(جاری ہے)
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ 8سال کے مختصر عرصہ کے دوران ، بی آئی ایس پی ایک معروف سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے طور پر سامنے آیا ہے۔
بی آئی ایس پی نے حقیقی معنوں میں غریب افراد تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بین الاقوامی ، جدید اوراعلی درجے کے حکومتی نظام کو اپنایا ہے۔بی آئی ایس پی نے ملک بھر میں 250,000سے زائد ٹچ پوائنس پر مبنی بائیومیٹرک سسٹم تیار کیا ہے جسے بینکوں اور برانچ لیس بینکنگ نیٹ ورکس دونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سماجی تحفظ کے طریقہ کار میں اصلاح کیلئے حکومت کی جانب سے مضبوط عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، چیئر پرسن نے کہا کہ حکومت نے بی آئی ایس پی کے دائرہ کار کو بڑھانے اور مستحفقین کو رقوم کی تقسیم کے نظام میں بہتری لانے کیلئے خصوصی توجہ دی ہے جس کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر قیادت بی آئی ایس پی کے بجٹ میں40ارب روپے سے 115ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کا مقصد بہترین قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری کے تحت غربت سروے سے اسے دنیا کا اول نمبر کا پروگرام بننا ہے۔پاکستان پہلا ملک ہے جہاں سوشل سیفٹی نیٹ اعدادو شمار کو اکھٹہ کرنے کیلئے PAPI (کاغذ پر مبنی ذاتی معلومات) کی بجائے CAPI(کمپوٹرائزڈ معلومات) اپروچ استعمال کی جاتی ہے۔نئے غربت سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کیا چکا ہے اور مارچ 2018تک اس مشق کے مکمل ہونے کی توقع ہے۔ غربت کے خاتمہ اور مشروط مالی معاونت کے اقدامات پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بی آئی ایس پی غریب افراد کو با اختیار بنا نے کیلئے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنا رہا ہے تاکہ انہیں غربت سے باہر نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت 1.3ملین بچوں کا سکولوں میں انداج کیا جا چکا ہے۔ 5-12سال عمر کے درمیان مستحق بچے 250روپے فی بچہ ماہوار وصول کرتے ہیں۔ 2 ملین بچوں کا سکولوں میں اندارج کا ہدف دسمبر 2016ء میں حاصل کرلیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے سامعین کو وزیر اعظم کے بلاسود قرضے اور بی آئی ایس پی ای ۔کامرس کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جن کا مقصد مستحق افراد کو کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔بی آئی ایس پی ای۔ کامرس مستحقین کو انکی دستکاریوں کی آن لائن فروخت کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو انہیں مالی طور پر خودمختار بناتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے حوالے سے بی آئی ایس پی ایک تجربہ کار ادارہ ہے اور بہت سے ممالک سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے قیام کیلئے بی آئی ایس پی کی معاونت حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کو ایک کامیاب پروگرام بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی اور دیگر شریک تنظیموں کے تعاون اور تکنیکی معاونت کو بے حد سراہا۔ ماروی میمن نے لیگ آ ف سوشل سیفٹی نیٹ کا افتتاح کیا جہاں تمام ایشیائی ممالک اعدادو شمار کا اشتراک کرسکتے ہیں اور مصنوعات اور خدمات کی کامیاب منتقلی سے ایشیاء میں رہنے والے لاکھوں شہری غربت سے باہر نکلنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اے ڈی بی کی سینیئر انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور اس حوالے سے انکی مثبت رائے لی۔ اس ایک ہفتہ پر مبنی تقریب میں ترقی پزید ایشیائی اور پیسیفک ممالک سے سماجی تحفظ کے ماہرین، پرائیویٹ سیکٹر ، ترقیاتی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.