لاہور، آٹو سپیئر پارٹس کے گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کاسامان جل گیا

بدھ 3 اگست 2016 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) لاہور کے علاقہ پیکو روڈ کے علاقے آٹو سپیئر پارٹس کے گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کاسامان جل کر تباہ ‘ ریسکیو 1122 نے2 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابوپایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیکو روڈ پرواقع گاڑیوں کے سپئیر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے گودام میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا- آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث 8 سے زائد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نیریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور 2 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاآتشزدگی کے باعث گودام میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کے سپئر پارٹس جل کر خاک ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :