چین اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہر سطح پر باہمی رابطوں کی وجہ سے مضبوط معاشی رشتوں میں بدل رہے ہیں

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اﷲ گل کا بیان

بدھ 3 اگست 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اﷲ گل نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہر سطح پر باہمی رابطوں کی وجہ سے مضبوط معاشی رشتوں میں بدل رہے ہیں جس کا فائدہ دونوں ملکوں کے عوام کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں میں باہمی وفود کے تباولوں سے اقتصادی تعاون و ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائد ہ اٹھا کر بڑی تعداد میں چینی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ قومی ترقی میں شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے کر گیا ہے اور اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ملازمتو ں کی فراہمی ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی خوشحالی کے نئے روشن دور کا آغازہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چین کی دوستی اہل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اورعالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان کی شمولیت موجودہ حکومت کی گڈ گورننس اور مثالی منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا کریڈیٹ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کے وژن اور کامیاب اقتصادی پالیسوں کو جاتا ہے۔