جہانیاں،کرنٹ لگنے کے 2مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

بدھ 3 اگست 2016 19:56

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء ) جہانیاں میں کرنٹ لگنے کے 2مختلف واقعات کے دورا ن خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے،نواحی چک 140دس آر کے رہائشی بشیر احمد آرائیں کی اہلیہ شمشاد بی بی گھر میں کام کے دوران پیڈسٹل فین کو بندکرنے کے دوران پنکھے سے کرنٹ لگ گیا ،جس کے باعث شمشاد بی بی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ دوسرے واقعہ کے دوران نواحی اڈاپل14پر ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پر ویلڈنگ کی دوکان پر کام کرنے والے نواحی چک 114دس آر کے رہائشی نوجوان ویلڈر محمد جہانگیر کو کرنٹ لگنے سے وہ بری طرح جھلس گیا،جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں لیجایا گیا مگر محمد جہانگیر جاں بحق ہوگیا،کرنٹ سے جاں بحق محمد جہانگیر کو نمازجنازہ کے بعد چک 114دس آر،جبکہ جاں بحق خاتون شمشاد بی بی کو چک 140دس آر میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :