فیصل آباد میں خواجہ سراؤں سے ہونے والے زیادتی ٗ واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے خواجہ سراء اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے

بدھ 3 اگست 2016 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) فیصل آباد میں خواجہ سراؤں سے ہونے والے زیادتی کے واقعہ پر احتجاج کرنے کیلئے خواجہ سراء فیصل آباد سے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جولی اور نومی نامی خواجہ سراؤں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیصل آباد میں مانی گینگ جو 8لوگوں پر مشتمل ہے انہوں نے ہمیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیاجس پر خواجہ سراؤں نے فیصل آبادمیں مانی گینگ پر ایف آئی آر کروائی مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مانی گینگ بہت بااثر ہے وہ پولیس کو پیسے دے کر پولیس ساتھ ملالیتے ہیں ٗ پولیس ان کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لارہی۔خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستانی ہیں ٗہم بھی نسان ہیں مگر کوئی یہ ماننے کوتیار نہیں اس لئے ہم اپنا احتجاج کرنے اسلام آباد آئے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور مانی گینگ کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے واقعے رونما نہ ہوں۔