آئی پی ایم ایس کے طلبہ کاوائس چانسلرکے خلاف احتجاجی کااعلان

طلبہ کو حیات آباد سے ذوالفقار علی بھٹوپیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کرنے کافیصلہ قبول نہیں ذوالفقار علی بھٹوانسٹی ٹیوٹ میں کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں،آئی پی ایم ایس کے طلبہ کاپریس کانفرنس

بدھ 3 اگست 2016 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیرامیڈیکل سائنسز کے طلبہ وطالبات نے آئی پی ایم ایس کے طلبہ کو حیات آباد سے ذوالفقار علی بھٹوپیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کرنے کے فیصلے کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت اور وائس چانسلر نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئی پی ایم ایس کے 800طلبہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ 3ستمبر سے سڑکوں پر نکل آئینگے ۔

جبکہ کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا ۔گزشتہ روزپشاور پریس کلب میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی پی ایم ایس کے طلبہ رہنماؤں شاکر اﷲ،افتاب اور دیگر نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت کے ایم یو کے انسٹی ٹیوٹ آف پیرامیڈیکل سائنسزحیات آباد میں پڑھنے والے طلبہ کو دوران پور کے علاقے میں بننے والی ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ میں شفٹ کررہے ہیں جوکہ طلباء کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دوران پور میں بننے والی ذوالفقار علی بھٹوانسٹی ٹیوٹ میں کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں ،شہر سے دور بننے والی اس انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ کو شفٹ کرنا سیکورٹی رسک ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی پی ایم ایس کے طلبہ سے ڈبل فیس وصولی کے باوجود بھی یہاں کے طلبہ کو سہولیات دینے کے بجائے مشکلات میں دھکیل دیاجاتاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ آئی پی ایم ایس میں پڑھنے والے طالب علم سے80ہزار روپے وصول کئے جاتیے ہیں جوکہ ایم بی بی ایس کے طلبہ کے مقابلے میں دگناسے بھی زیادتی ہے ۔

حکومت اور انٹسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کلطبہ کے مستقبل کو داؤ لگارہے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے شفٹنگ کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے ک اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو تین ستمبرسے طلباء اپنے خاند ان کے دیگر افراد کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :