پشاور میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی غرض سے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کافیصلہ

ناظم اعلیٰ کاڈیوٹی پر لیٹ آنے والے سرکاری ملازمین کی اس دن کی تنخواہ اور دیگر مراعات نہ دینے کابھی اعلان پشاورکے تمام مراکز صحت کے ملازمین کو تنبیہ کی کہ مریضوں کی دیکھ بھا ل میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے،ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان

بدھ 3 اگست 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ پشاورکے تمام طبی مراکز میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے تحت حاضری کو یقینی بنانے کی غرض سے جلد ہی بائیو میٹرک سسٹم لگادیئے جائینگے جبکہ انہوں نے ڈیوٹی پر لیٹ آنے والے ملازمین کی اس دن کی تنخواہ اور دیگر مراعات نہ دینے کابھی اعلان کیا اورساتھ ی پشاورکے تمام مراکز صحت کے ملازمین کو تنبیہ کی کہ مریضوں کی دیکھ بھا ل میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے، بصورت دیگروہ سخت کاروائی کیلئے تیاررہے ۔

ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روز حاجی کیمپ کے چلڈرن ہسپتال میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کے موقع میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گذشتہ ماہ اجلاس کے دوران ضلع کے تمام مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے مطابق حاضر ی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ بروز بدھ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صفت غیور میموریل ( حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال ) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹاؤن ونائب ناظم محمد شعیب بنگش ‘ ڈسٹرکٹ ممبر ملک امان‘ ڈسٹرکٹ ممبر ارباب اکبر نواز ‘ ٹاؤن ممبرمحمد سعیداور ڈسٹرکٹ ممبر حاجی زبیر علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے مطابق حاضر ی کو یقینی بنانے کیلئے جدید بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کا دورہ کیا اور مریضوں سے انکو دی جانے والی صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جبکہ مختلف وارڈز میں ریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال میں سرکاری ادویات کی فراہمی اور ریکارڈ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ جلدہی ضلع کے تمام مراکز میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے تحت حاضری کو یقینی بنانے کی غرض سے بائیو میٹرک سسٹم جلد ہی لگادیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ لیٹ آنے والے ملازمین کی اس دن کی تنخواہ اور دیگر مراعات کاٹ دی جائیگی انہوں نے پشاورکے تمام مراکز صحت کے ملازمین کو تنبیہ کی کہ مریضوں کی دیکھ بھا ل میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے بصورت دیگروہ سخت کاروائی کیلئے تیاررہے

متعلقہ عنوان :