رینجرز پر حملے میں سندھو دیش روولیوشنری آرمی گروپ ملوث ہے،ڈی آئی جی لاڑکانہ

یہی گروپ کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں 30 مئی کو چائنیز کی گاڑی کے قریب کیے گئے دھماکے میں ملوث تھا،عبداﷲ شیخ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اگست 2016 19:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملوں کے کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق واقعے میں سندھو دیش روولیوشنری آرمی گروپ ملوث ہے۔مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں ہفتے کے روز میروخان چوک پر رینجرز کی گاڑی پر دو بم حملوں کے کیس کی تحقیقات چار ایس ایس پیز پر مشتمل پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں سندھو دیش روولیوشنری آرمی گروپ ملوث ہے جس نے جائے وقوعہ پر پمفلٹ چھوڑ کر واقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی یہی گروپ کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں 30 مئی کو چائنیز کی گاڑی کے قریب کیے گئے دھماکے میں ملوث تھا۔

لاڑکانہ میں 8 ماہ قبل بھی موہن جو دڑو کے قریب رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس کیس میں کالعدم قومپرست جماعت کا رہنما حفیظ پیرزادہ سینٹرل جیل میں قید ہے جس کو شامل تفتیش کرنے سے کئی نام سامنے آگئے ہیں، گروپ کے تمام سرگرم ارکان کلیئر ہوچکے ہیں جن کے کچھ رشتہ داران کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے البتہ مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :